اپارٹمنٹ کا انتخا ب کیوں ضروری – Ukaaj.com | A great real estate is HERE !

اپارٹمنٹ کا انتخا ب کیوں ضروری

گھروں اور پلاٹ کے بارے میں آپ سب جانتے ہیں مگر اپارٹمنٹس کا لفظ بھی رئیل اسٹیٹ کی دنیا سے تعلق رکھتا ہے۔دراصل ایک بڑی عمارت میں دو یا تین کمروں پہ مشتمل ایک مخصوص فلور کو اپارٹمنٹ کہتے ہیں یا ضروریات زندگی اور آسائشوں کا ایک ہی جگہ پہ میسر ہونا، اپارٹمنٹ کی دوسری تعریف ہے۔

آپ کے پاس اگر پیسے موجود ہیں اور آپ رہائش یا سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں مگر آپ کو فیصلہ کرنے میں دقت ہورہی ہے تو اس بلاگ کو پوراپڑھیں تاکہ آپ کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوسکے۔

رہائش اور اپارٹمنٹس کے فائدے:

رہائش کے لیے آپ ہمیشہ پلاٹ یا گھر کو اہمیت دیتے ہیں مگر اپارٹمنٹس کے بھی بہت سے فائدے ہیں جو درج ذیل ہیں

مناسب قیمت:

پلاٹ اور گھر وں کی قیمتیں کافی زیادہ ہیں۔ہر کوئی گھر یا پلاٹ خرید بھی نہیں سکتا۔مگر اپارٹمنٹس مناسب قیمت میں اور اچھی لوکیشن پہ مل جاتے ہیں۔مناسب قیمت میں آپ کو بہترین لوکیشن،جدید سیکورٹی سسٹم، جم، پلے ایریا اور بہت سی سہولیات ملے گی۔

لوکیشن:

بہت سے لوگ اچھی لوکیشن پہ گھر لینے کی بجائے عام سی جگہ پہ ایک بڑے رقبہ پہ مشتمل زمین خرید لیتے ہیں۔دراصل یہ ایک احمقانہ غلطی ہے کیونکہ اچھی لوکیشن کئی طریقوں سے آپ کو اورآپ کے خاندان کو متاثر کرتی ہے۔ آج کل لوگ آپ کی رہائش سے اندازہ لگاتے ہیں کہ آپ کا تعلق کس کلاس سے ہے۔ایک انگریز ی مقولہ ہے کہ ”اپنی لوکیشن کو تبدیل کرو اور خود کو بھی تبدیل کرو  “آپ اگر کم رقبے مگر اچھی لوکیشن پہ گھر بنانا چاہتے ہیں تواس کا سب سے اچھا انتخاب اپارٹمنٹ ہے۔ اپارٹمنٹس شہر کی بہترین لوکیشن یا کسی اچھی سوسائٹی میں موجود ہوتے ہیں۔زندگی کی تمام سہولیات اپارٹمنٹس میں موجود ہوتی ہیں اور اگر آپ کو دور بھی جانا پڑے تو بس اتنا کہ باآسانی آپ جاسکے۔ مثال کے طور پہ Sixty6 اپارٹمنٹس بھی لاہور کے بہترین علاقے گلبرگ میں موجود ہیں۔

 کارآمد سہولیات :

 اگر آپ کا تعلق میڈل کلاس یعنی درمیانے طبقہ سے ہے اور آپ چاہتے ہیں تمام ضروریات زندگی کے ساتھ ساتھ کچھ شاہانہ اندازہ ہو جائے تو زندگی یقینا خوبصورت لگے گی۔سوئمنگ پول، گرینڈ لوبی، سیلون، جم، یوگاسٹوڈیو،پلے ایریااورچھت کی بالائی سطح پہ ریسٹورنٹ بھی موجود ہیں۔

دیکھ بھال اور کم ذمہ داریاں:

ہم سب اس دور میں بہت ہی مصروف زندگی گزار رہے ہیں۔ ناشتہ بنانا، آفس،کام، ٹریفک کا شور اور پھر گھر آکر تھک کر لیٹ جانا۔ ہمارے میں سے ایسے بہت سے لوگ ہوگئے جو سارادن باہر گزار کر آتے ہیں اور ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ گھر کے تمام حصوں کی صفائی کرسکے یا کوئی ملازم رکھ سکے۔اس لحاظ سے اپارٹمنٹ بہت بہتر ہے کیونکہ آپ خود صفائی بھی کر سکتے ہیں۔آپ کو گھر کے باغیچہ کی صفائی نہیں کرنی پڑے گئی،سیوریج اور بجلی کے مسائل سے بھی دو چار نہیں ہونا پڑے گا۔ آپ خود گھر کی دیکھ بھال کرسکتے ہیں اور ذمہ داریوں کا بوجھ بھی زیادہ نہیں ہوگا۔

محفوظ اور سیکورٹی سسٹم:

بدقسمتی سے ہمارے علاقوں میں سیکورٹی سسٹم کا نظام بلکل بھی اچھا نہیں ہے۔ نئی بننے والی سوسائیٹز میں اس سسٹم کو متعارف کروایاگیا ہے۔ اس کے علاوہ اپارٹمنٹس وہ واحد جگہ ہے جہاں آپ کی حفاظت کے لیے سیکورٹی سسٹم بھی موجود ہے اور آپ کے اردگرد جرا ئم پیشہ افراد بھی موجود نہیں ہوگے۔آپ کے ارد گرد بااعتماد لوگ ہوگئے۔ اپارٹمنٹس چھوٹی فیملی، بیوہ خاتون، آرٹسٹ، ینگ لڑکیوں، ہاسٹل بوائز اور بزرگوں کے لیے بہترین ہیں۔

سرمایہ کاری  اور اپارٹمنٹس  :

اپارٹمنٹس مستقبل میں سرمایہ کاری کابہترین ذریعہ بن رہے ہیں اس سرمایہ کاری کے درج ذیل فائدے ہیں۔

آمدنی  کا  ذریعہ:

   اگر آپ اپنی آمدنی بڑھانا چاہتے ہیں توآپ کے پاس ایک یہ بھی طریقہ ہے کہ آپ اپارٹمنٹ خریدے  اور اس کو کرایے پر دے دیں۔ اس طرح بغیر محنت کے آپ اپنی آمدنی بڑھا سکتے ہیں۔آج کے لوگ، اپارٹمنٹس میں موجود تمام سہولیات سے متاثر ہور ہے ہیں اور مستقبل میں ایک بڑی تعداد اپارٹمنٹس کی طرف راغب ہورہی ہے۔جس کی وجہ سے اس پہ سرمایہ کاری کرنا عقلمندانہ فیصلہ ہوگا۔

خریداروں کی توجہ کا مرکز:

ہمارے ملک میں خاص طور پر بڑی عمارتیں صرف سرکاری دفاتر یاکاروباری ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ بڑی عمارتوں میں رہا ئش اختیار کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جبکہ اپارٹمنٹس ایک بڑی اور عمدہ عمارت پہ مشتمل ہوتے ہیں اور یہ خریداروں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔اسی وجہ سے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں نے اپارٹمنٹس کی تعمیراتی کا م شروع کر دیے ہیں۔

 بیچنے میں آسانی:

بڑے گھروں کو خریدنے سے پہلے خریدا ر کئی بار سوچتاہے اور مہنگائی کے اس دور میں اپارٹمنٹ کو آسانی سے بیچا جا سکتا ہے کیونکہ یہاں تمام سہولیات موجود ہیں اور مناسب قیمت بھی ہے۔ اس وجہ سے آپ کو مستقبل میں اپارٹمنٹ بیچنے میں کبھی بھی مشکل نہیں ہوگی۔

فیصلہ آپ کا:

رئیل اسٹیٹ ایک وسیع انڈسٹری ہے جس میں کافی عرصے سے کوئی خا ص تبدیلی نہیں آرہی تھی مگر لوگوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور رئیل اسٹیٹ کو جدیدبناتے ہوئے اپارٹمنٹس کو متعارف کروایا گیا ہے۔ ایک عالیشان عمارت جوکہ لوگوں کو اپنی طرف راغب کرے گی اور اس میں موجود تمام سہولیات انسان کی زندگی کو آسان بنا دے گی۔اس کی مثال Sixty6 اپارٹمنٹس گلبرگ لاہوربھی ہے جس کے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں جبکہ اپارٹمنٹس کی بکنگ کا آغاز ہوچکاہے۔

امید کرتے ہیں آپ کو اس بلاگ سے فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی اور اگر ایسا ہے تونیچے دئیے گئے کمنٹ بکس میں کمنٹ کریں۔آپ اپارٹمنٹس کے بارے میں مزید معلومات ہماری ویب سائٹ سے بھی لے سکتے ہیں۔

Join The Discussion

Compare listings

Compare