پاکستان میں سیاحت اورمعیشت کا روشن راستہ – Ukaaj.com | A great real estate is HERE !

پاکستان میں سیاحت اورمعیشت کا روشن راستہ

سیاحت دنیا بھر میں معاش  کا ایک بڑا  ذریعہ  مانا جاتاہے۔اگر پاکستان کی 2019 کی معیشت پہ غور کریں تو جی ڈی پی کے 5.9%  حصہ کو سیاحت سے منسلک کیاگیا تھااور 4 ملین افراد کو ملازمتوں کا سنہری موقع ملاتھا۔لیکن افسوس2020  میں کرونا کی وجہ سے اس پیشے سے جڑے لوگوں کو کافی نقصان ہوااور سیاحت نہ ہونے کی وجہ سے دنیاکے تمام ممالک کی معیشت پربرا اثر پڑا۔ اب اگر سیا حت کو آسان لفظوں میں بیان کر یں توسیاحت ایک ایسا عمل ہے جس میں کسی خاص علاقے میں، کچھ دنوں کے لیے قیام کرتے ہیں جو معمول کے مطابق نہیں ہوتا،جبکہ سیاح اس انسان کو کہتے ہیں جو اپنی جگہ کو چھوڑ کرکچھ دنوں کے لیے دوسری جگہ جاتے ہیں۔ ان کی زندگی روزمرہ کے معمول سے مختلف ہوتی ہے۔اس وقت یہ کئی دوسری سرگرمیاں بھی سرانجام دیتے ہیں۔

اب اگر پاکستان میں سیاحت کے بارے میں بات کریں توکئی مقامات ایسے ہیں جہاں لوگ ہر سال سیر کے لیے جاتے ہیں جن میں تاریخی، ثقافتی اور شمالی مقامات شامل ہیں مثلا  ٹیکسٹائل، ہڑپہ، آزاد کشمیر، سوات، مری اورنیلم ویلی وغیرہ شامل ہیں اگر پاکستا نیوں کی بات کریں تو پاکستانی زیادہ تر شمالی علاقوں کی سیر کے لیے جاتے ہیں اور ان علاقوں میں آزاد کشمیر، سوات، ہنزہ، چترال ویلی، گلگت  بلتستان، سکردو، مری اورنیلم ویلی شامل ہیں۔

 بین الاقوامی سیاح بھی پاکستان میں سیاحت کے لیے آتے تھے مگر 9/11کے بعد پاکستان کی سیاحت کوسب سے زیادہ نقصان ہوا۔2009میں سوات میں ہونے والے آپریشن نے کئی قدرتی خوبصورت جگہوں کو بھی تباہ کردیا۔دنیا بھر کے لوگ پاکستانیوں کو دہشت گرد سمجھنے لگے اور پاکستان کو دہشت گرد ملک کہاجانے لگا۔اس وجہ سے پاکستان میں سیاحت سے جڑے تمام پیشوں کو نقصان ہوااور ملکی معیشت پر بھی اثر ہوا۔

 کچھ عرصے سے پاکستان میں سیاحت کو دوبارہ فروغ ملاہے۔ کئی وجوہات میں سے اہم و جہ نوجوانوں کا گروپس کی شکل میں سیر کے لیے پہاڑی علاقوں میں جانااور تصاویر کا سوشل میڈیا پر شئیر کرنا،خصو صی طور پر بلاگرز نے ملک کی خوبصورتی کودیکھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے

اس عمل سے دنیا بھر کے لوگوں کی سوچ بدلی ہے اور بین الاقوا می لوگ دوبارہ پاکستان آنے لگے ہیں اس کے علاوہ پاکستانی بھی زندگی کو راحت بخشنے اور قدرتی خوبصورت مناظر دیکھنے کے لیے شمالی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔ حکومت نے سیاحت کو بڑھانے کے لیے سکردو کے ائیرپورٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانے اورپاکستان کے کئی بڑے شہروں سے سکردوائر پورٹ تک ڈائریکٹ فلائیٹ کی اجازت دی گئی ہے۔ کیونکہ حکومت جانتی ہے سیاحت ملک کی معیشت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی وجہ سے موجودہ حکومت سیاحت  کے بارے میں سنجیدہ  اورعمل پیرا ہے ۔

Join The Discussion

Compare listings

Compare