197ترقیاتی اسکیموں کے لیے پنجاب حکومت نے 5.5ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کردیا – Ukaaj.com | A great real estate is HERE !

197ترقیاتی اسکیموں کے لیے پنجاب حکومت نے 5.5ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کردیا

  • 3 months ago
  • News
  • 1

لاہور: کمشنر سیاہوال ڈویژن بابر شریف نے بجٹ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رواں مالی سال میں پنجاب حکومت نے197 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 5.5ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کردیا ہے۔
کمشنر سیاہوال نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 120نئے منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ فنانس احمد خاور شہزاد نے بجٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع سیاہوال کے 80 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2ارب روپے مخصوص کیے گئے ہیں۔
مزید انہوں نے اجلاس میں بتایاکہ ضلع اوکاڑہ کے 54 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1 ارب سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ ضلع پاکپتن کے 73 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1.035 ارب روپے مخصوص کیے گئے ہیں۔

Join The Discussion

Compare listings

Compare