ملک بھر میں 86 ہزار سے زائد ہاؤسنگ یونٹس زیر تعمیر – Ukaaj.com | A great real estate is HERE !

ملک بھر میں 86 ہزار سے زائد ہاؤسنگ یونٹس زیر تعمیر

اسلام آباد: منسٹری آف ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وزیراعظم عمران خان کو میٹینگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 463ارب روپے کی لاگت سے 86 ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کی جارہی ہے۔
مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے 2 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔اس کے علاوہ 2 ہزار 314 ارب کی معاشی سرگرمیاں پیدا ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ ،کسنٹرکشن اور ڈویلپمنٹ کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اور اجلاس میں وزیر مملکت ، وزیر خزانہ ،گورنر اسٹیٹ بینک ،چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر ، معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل، اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے تمام منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ورٹیکل ڈویلپمنٹ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Join The Discussion

Compare listings

Compare