ارب1.8 روپے کی منظوری صرف لاہور اربن ڈویلپمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے – Ukaaj.com | A great real estate is HERE !

ارب1.8 روپے کی منظوری صرف لاہور اربن ڈویلپمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے

  • 3 months ago
  • News
  • 1

لاہور: صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) کے 42 ویں اجلاس میں، پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے لوکل گورنمنٹ سیکٹرز اور اربن ڈویلپمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے مجموعی رقم 1.8ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
ان اسکیموں میں لاہور قذافی اسٹیڈیم کے قریبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کے انتطامات کے لیے 65 کروڑ 32 لاکھ روپے اور پروگرام مینجمنٹ یونٹ کی ترقی کے لیے ، پنجاب انٹرمیڈیٹ امیرومنٹ انو یسٹمنٹ اور پنجاب اربن ڈویلپمنٹ منصوبوں کے لیے 1.153 ارب روپے کی منظوری شامل ہے۔
اس اجلاس میں قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد کے علاقوں میں پانی کی نکاسی کے علاوہ پنجاب حکومت نے 65 کروڑ روپے کی لاگت سے قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے پانی کے لیے واٹر سٹوریج ٹینک اور سیوریج کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

Join The Discussion

Compare listings

Compare