فارم ہاؤس میں سرمایہ کاری کرنے کی اہمیت – Ukaaj.com | A great real estate is HERE !

فارم ہاؤس میں سرمایہ کاری کرنے کی اہمیت

پاکستان میں فارم ہاؤ س کے بارے میں لوگوں کا زیادہ نظریہ نہیں ہے اور وہ نہیں جانتے کہ ان کو کیوں فارم ہاؤس خریدنا چاہیئے۔ جب بھی لوگ فارم ہاؤ س کا لفظ سنتے ہیں تو ان کے ذہن میں پول پارٹی یاپکنک کاخیال آتا ہے۔ یہ ایک بہت بڑی وجہ ہے کہ پاکستان کے لوگ دوکانوں، گھروں اور پلاٹس پہ سرمایہ کاری کرتے ہیں مگر فارم ہاؤ س پہ نہیں کرتے ۔اگر آپ با ربار یہ سوچتے ہیں کہ کیا آپ کو فارم ہاؤ س پہ سرمایہ کاری کرنی چاہیئے ہاں یا نہیں؟تو اس بلاگ سے آپ کو تمام معلومات مل جائے گی۔تو کہیں نہ جائے بلکہ بلاگ کو مکمل پڑھیں۔

پاکستان میں فارم ہاؤس خریدنے کے فوائد:

فارم ہاؤس خریدنے کے درج ذیل فوائد ہیں۔

مصروف زندگی میں تبدیلی:

انسان مشین کی مانند دن رات کام کرتا ہے اور کام کی تھکاوٹ نہ صرف جسمانی ہوتی ہے بلکہ ذہنی بھی ہوتی ہے۔ہر کوئی اپنی تھکاوٹ کو دور کرنا چاہتاہے مگر کیسے کی جائے؟اگر شمالی علاقوں کی بات کی جائے تو یہ  انتخاب کچھ مہنگا اور طویل ہوتاہے۔اس سے بہت بہتر ہے اگر آپ کے پاس پیسے ہیں توآپ فارم ہاؤس خریدے۔یہ آپ کے لیے سب سے بہترین جگہ ہو گی۔آپ کا جب بھی دل چاہے آپ جاسکتے ہیں اور اچھا وقت گزارنے کے بعدباآسانی واپس آسکتے ہیں۔فارم ہاؤس کو اپنی مرضی کے مطابق تعمیر کرواسکتے ہیں جیسا کہ ایک چھوٹا تالاب، پارک نما حصہ، باربی کیو کے لیے خاص جگہ وغیرہ۔ ایک دفعہ کی سرمایہ کاری زندگی بھر کا سکون ہے۔

اپنے پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار:

فارم ہاؤس ایک بڑے رقبہ پر مشتمل ہوتاہے جہاں آپ باغبانی بھی کرسکتے ہیں اور اگر چاہے تو پھل اور سبزیاں بھی اگا سکتے ہیں۔یہ خالص پھل اور سبزیاں نہ صرف آپ کی فیملی کے لیے اچھی ہیں بلکہ آپ ایک بڑے پیمانے پہ کاشت کاری کر سکتے ہیں اور بہت اچھا کما سکتے ہیں۔اس کام کے لیے آپ کسان بھی رکھ سکتے ہیں اور باقاعدہ ایک پیشہ کے طور پہ بھی اختیار کرسکتے ہیں۔پاکستان میں ا کثر لوگ خالص اور تازہ سبزیاں نہ ملنے کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہیں اور ان کی ضرورت تازہ خوراک ہے۔ ہم آپ کویقین سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کا یہ کاروبار بہت تیزی سے ترقی کرے گا۔

جانوروں کی افزائش:

اگر آپ جانوروں کو پالنے کا شوق رکھتے ہیں تو فارم ہاؤس ایک بہترین جگہ ہے۔جہاں آپ اپنا شوق بھی پورا کرسکتے ہیں اور اس کو کمائی کاذریعہ بھی بنا سکتے ہیں۔آپ گائیں،بھینسیں، بکریاں، مرغیاں، بلیاں،کتے اور پرندے بھی پال سکتے ہیں اور بعدمیں ان کو اچھی قیمت میں بیچ سکتے ہیں۔ اس شوق کو اگر آپ ذریعہ معاش بھی بنا لیں گے توشوق کے ساتھ ساتھ آپ اچھا کما بھی سکتے ہیں۔

خالص اشیاء کا فروغ:

اگر آپ ایک فارم ہاؤ س خریدتے ہیں اور اس میں پا لتوجانور رکھتے ہیں۔ خاص طور پر مرغیاں، گائیں، بھینسیں وغیرہ توآپ خالص دودھ،گوشت اور انڈے حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ نہ صرف آپ کی فیملی کے لیے فائدہ مندہوگے بلکہ آپ ان کو فروخت کرکے منافع بھی حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ ہمارے ملک میں تازہ اور خالص اشیاء آٹے میں نمک ہونے کے برابر ہیں اسی وجہ سے لوگ خالص کھانے کی اشیاء کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

ریٹائر منٹ کے بعد کی رہائش:

 انسان محنت اور مصروف زندگی سے تھک جاتا ہے اور پھر زندگی کا آخری حصہ اپنی خواہشات کو پورا کرنے یا سکون سے گزارنا چاہتاہے۔اس کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد آپ کو چاہئیے کہ آپ فارم ہاؤس خریدے۔اپنے مشغلوں کو پوراکرے اور خوشگوار ماحول میں زندگی گزارے۔ 

تقریبات کے لیے بہترین جگہ:

اس جدید اور فیشن کے دور میں جہاں بہت سی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں وہاں تقر یبات کی جگہ اور وقت میں بھی تبدیلی نظر آئی ہے۔ لوگ اب کھلے علاقے اور دن کے وقت تقریب منعقد کرتے ہیں۔ دن کے وقت تصویریں اچھی آتی ہیں۔ کھلے ایریا میں ڈیکوریشن کروانے کے لیے بھی کئی آپشنز ہوتے ہیں۔

آج کل لوگ فارم ہاؤس خرید تے ہیں اور اس کو کرایے پہ دے دیتے ہیں۔ اس طرح ان کی آمدنی میں کا فی اضافہ ہوتا ہے۔آپ بھی اس طریقے سے کما سکتے ہیں اور یہ مستقبل میں اچھا روزی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

منافع بخش سرمایہ کاری:

دنیا کا ہر انسان سرمایہ کاری کرنے سے پہلے سوچتاہے اور یہ اچھی بات ہے کہ آپ کو سرمایہ کاری کرنے سے پہلے ضرور سوچناچاہیئے۔ماضی میں اگر جھانک کر دیکھے تو زمین پہ خرچ کیا ہوا پیسہ ہمیشہ منافع کی صورت میں ملتاہے۔فارم ہاؤس اس کی بہترین آپشن ہے آپ اس کو خرید کر، آنے والے وقت میں اس سے اچھا منافع حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ زمین کی قیمتوں میں اضافہ ہی ہوتا ہے او رپاکستانیوں کا رجحان  فارم ہاؤسز کی طرف بڑھ رہاہے۔

آمدنی میں اضافے کا ذریعہ:

اس مہنگائی کے دور میں ہر انسان اپنی آمدنی بڑھانا چاہتا ہے مگر کیسے؟ اکثر لوگ گھر، دوکان یا پلاٹ کرایے پہ دیتے ہیں تاکہ آمدنی کا ذریعہ بن سکے۔ لیکن ہم آپ کوایک مشورہ ضرور دینا چاہے گے کہ آپ فارم ہاؤ س خریدیں اور اس کو گھنٹوں، دنوں،مہینوں یا سال کے حساب سے کرایہ پہ دیں۔ یہ ایک واحد طریقہ ہے جس سے آپ بغیر کوئی خاص محنت کئے اپنی آمدنی بڑھاسکتے ہیں۔

فارم ہاؤس ایک خوشگوار جگہ:

ہم اکثر ہفتے کے آخر میں ایک ذہنی سکون چاہتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ دن رات کی انتھک محنت کو دور کیا جائے اور اگلے ہفتے کے لیے خود کو دوبارہ تیار کیا جائے۔اس کے لیے آپ اکثر پارک یا کسی ریسٹورنٹ کارخ کرتے ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ یہ چند گھنٹے آپ کی تھکاوٹ کو دور نہیں کر پاتے اور انسان اکثر تھکا رہتا ہے۔آپ کو چاہیئے کہ آپ فارم ہاؤس میں ہفتے کے آخری دن گزارے۔فارم ہاؤس کی کھلی فضا، ہریالی اور پرسکون ماحول سب عناصر مل کر آپ کو ذہنی سکون دینے کا باعث بنتے ہیں۔

IVY  فارمز، لاہور کا بہترین فارم ہاؤس ہے جو ڈی ایچ اے فیز7 سے 4  کلومیٹر کی مسافت پر ہے جبکہ دوسری اچھی آپشن Zarak Farms ہے جو لاہور کی برکی روڈپہ موجود ہے۔

امید کرتے ہیں کہ اس بلاگ کو پڑھنے سے اب آپ کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی اور اگر آپ مزیدفارم ہاؤسز کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔

www.ukaaj.com

 03000341251

Join The Discussion

Compare listings

Compare