ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لیے ، سی ڈی اے کا شہریوں کی رضاکار ٹیمیں بنانے کا فیصلہ – Ukaaj.com | A great real estate is HERE !

ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لیے ، سی ڈی اے کا شہریوں کی رضاکار ٹیمیں بنانے کا فیصلہ

  • 3 months ago
  • News
  • 1

اسلام آباد : جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور مشاورت میں شمولیت کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے تاجروں، طلبہ اور رہائشیوں کی رضاکار ٹیمیں بنا نے کے ساتھ ساتھ ایک موبائل ایپ بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی ڈی اے کی بنائی ہوئی یہ رضا کار ٹیمیں جاری ترقیاتی کاموں کی کارکردگی کا معائنہ کریں گی اور سی ڈی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے واپس متعلقہ حکام کورپور ٹ کریں گے۔
حکام کے مطابق، اس اقدام کو یقینی بنانے کے لیے ایک فارم تیار کیاگیا ہے جسے سب میں تقسیم کردیا جائے گا اور چیک لسٹ کے مطابق ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔
اس کے علاوہ یکم اگست تک ایک موبائل ایپ متعارف کروانے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے اس ایپ کے ذریعے لوگ پارکس، سٹریٹ لائٹس اور دیگر معاملات کے متعلق اپنی شکایت بھی پوسٹ کر سکیں گے۔

Join The Discussion

Compare listings

Compare