ایشیائی ترقیاتی بینک نے قومی شاہراہ کی بحالی نو کے لیے قرض کی منظور دے دی – Ukaaj.com | A great real estate is HERE !

ایشیائی ترقیاتی بینک نے قومی شاہراہ کی بحالی نو کے لیے قرض کی منظور دے دی

  • 4 weeks ago
  • News
  • 1

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی نیشنل ہائی ویز کو بہتر بنانے کیلئے 235 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
اے ڈی بی کے مطابق اس منصوبے سے قومی شاہراہ این 55 کے 222 کلومیٹر کے شکار پور -راجن پور سیکشن کو دو لین سے چار لین میں توسیع کی جائے گی۔این 55 شاہراہ وسطی ایشیا علاقائی تعاون کوریڈور منصوبے کا حصہ ہے جو کہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں کو قومی اور بین الاقوامی مراکز کے ساتھ جوڑتی ہے۔یہ منصوبہ سڑک کے حفاظتی نظام کو نافذ کرنے اور کسی بھی حادثہ کے بعد فوری رسپانس کو یقینی بنانے کےلئے ہے۔
بوڑھے ،خواتین ، بچے اور معذور افراد کے لیے بس سٹاپس اور ایمرجنسی سینٹرز میں مختلف سہولیات اور آرام کی مخصوص جگہیں شامل ہوں گی۔

Join The Discussion

Compare listings

Compare