روشنی کی ایک اورکرن،اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف – Ukaaj.com | A great real estate is HERE !

روشنی کی ایک اورکرن،اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف

پاکستان میں کئی بہترین منصوبوں پر کام کیا گیا جیساکہ میٹروبس، اورنج ٹرین وغیرہ لیکن اس بار ایک نئی اسکیم25اگست کو   روشن اپنا گھر اسکیم کے نام سے متعارف کروا ئی گئی ہے جس کے مطابق اب پردیس میں رہنے والے پاکستانی اپنے ملک میں بلا خوف گھر خرید یا فنانس کر سکتے ہیں۔اس اسکیم کا افتتاح ہو چکا ہے جس کی تقریب پرعمران خان نے کہا کہ، بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی،پاکستان میں مافیا اور کرپشن کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں کرتے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ غیر مقیم پاکستانی کو مراعات اورسہولیات دی جائے تاکہ وہ پاکستان واپس آئے جبکہ اس سے پہلے ان کی مہارتوں کو استعمال میں نہیں لایا گیا۔

ان تمام عوامل کومدنظر رکھتے ہوئے روشن اپنا گھر اسیکم متعارف کروائی گئی۔  جس کے تحت سمندر پار پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ  کے ذریعے منظور شدہ پرواجیکٹس میں یا کسی نئی پراپرٹی سے گھر خرید سکتے ہیں یا فنانس کرواسکتے ہیں اور فروخت کر نے کی صورت میں آپ کی رقم بغیر کسی اجازت کے آپ کو واپس دی جائی گئی۔اب سمندر پار پاکستانی ڈیجیٹل طریقے سے اس اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں اس اسکیم کا ٹیکس کا نظام سادہ اور حتمی رکھا گیا ہے۔

اس سے پہلے وفاقی حکومت نے ایک اور اسکیم متعارف کروائی روشن اپنی کار جس میں اوورسیز پاکستانی ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بینکوں سے اپنی کار خرید سکتے ہیں۔

ایک ٹویٹ میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں نے دو لاکھ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوائے ہیں اور ایک سال سے کم عرصے میں اربوں جمع کروائے گئے۔مزید انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 1.4ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے جوکہ سٹیٹ بینک کا ڈیجیٹل سیکٹرمیں بہتر ین اقدام ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا بنیادی مقصد

اس اکاؤنٹ کے ذریعے اوور سیز پاکستانی اب بغیر پاکستان آئے پاکستان کے سٹاکس، ٹی بلز اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے آٹھ بڑے بینکوں کے تعاون سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کروایا ہے۔اس اکاؤنٹ کا آغاز ستمبر 2020میں ہوا تھا۔اب بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے گھر وں میں رہتے ہوئے سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

کون سے بینکوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوایا جا سکتا ہے؟

آٹھ بڑے بینکوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوایا جا سکتا ہے جو درج ذیل ہیں۔

میزان بینک

حبیب بینک

 سامبا بینک

یوبی ایل

بینک الفلاح

فیصل بینک

اسٹینڈرڈ چارٹر ڈبینک

ایم سی بی بینک

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوانے کاآسان طریقہ کار

اوپر دی گئی بینکوں کی لسٹ کی ویب سائٹ پر جائیں اور روشن ڈیجیٹل لنک پر کلک کریں یا اسٹیٹ بینک کے اس صفحہ پر جائیں پر جہاں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بینکوں کی لسٹ موجود ہے۔ اپنے مطلوبہ بینک پر کلک کریں، آپ کے سامنے اپلائی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کاپیج اوپن ہو گا۔ آپ یہاں پر اپنی معلومات ایڈ کریں گے۔

اپلائی کرنے کے لیے ضروری کاغذات

اس اکاؤ نٹ کھلوانے کے لیے آپ کو درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔

آپ کی اپنی تصویر

شناختی کارڈ

بیرون ملک میں قیام کا پروف

پاسپورٹ

جاب کرنے والوں کے جاب سرٹیفیکٹ یا سیلری سلپ

کاروباری حضرات کے لیے اپنی آمدن کاذریعہ یا ٹیکس ریٹرن جیسے اہم کاغذات اپلوڈ کرنے ہوں گے۔

اس کے علاوہ فارم میں اپنافون نمبریا ذاتی نمبر اور استعمال میں رہنے والی ای میل کو ٹھیک سے درج کریں۔

جب آپ فارم مکمل کر دیں گے تو 48گھنٹوں کے بعد آپ کو کنفرمیشن ای میل آئے گی۔جس میں آپ کو آپ کے اکاؤ نٹ کے سٹیٹس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گااور اس کے بعد آپ سرمایہ کاری اورفنڈ ٹرانسفر جیسی سرگرمیوں میں با آسانی حصہ لے سکتے ہیں۔

اس اسیکم کی وجہ سے یوای اے کی ایک کمپنی نے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں 30ملین کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Join The Discussion

Compare listings

Compare