سیاحت کے فروغ کا عزم، وزیراعظم – Ukaaj.com | A great real estate is HERE !

سیاحت کے فروغ کا عزم، وزیراعظم

  • 1 month ago
  • News
  • 1
سیاحت کے فروغ کا عزم، وزیراعظم

لسبیلہ: وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ سے گوادر تک بلوچستان کی ساحلی پٹی کی ڈیویلپمنٹ سے پاکستان میں ٹورزم کا فروغ ہوگا۔
بروز منگل، وزیراعظم نے سونمیانی بیچ پر شجرکاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد مقامی لوگوں سے خطاب کیا اور
مزید کہا کہ بلوچستان میں سیاحت کا بہت پوٹینشل ہے جس کا ادراک کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔بلوچستان میں کئی ایسے مقامات ہیں جن کی ڈیویلپمنٹ سے پاکستان مسلم ٹورسٹ اسپاٹ بن سکتا ہے۔بلوچستان پر ایک ہزار ارب روپے سے زائد خرچ کیے جارہے ہیں۔
اپنے موقف کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی کی ڈیویلپمنٹ سے ملک کی معیشت مزید بہتر ہوگی اور ڈیویلپمنٹ کے دوران ماحولیاتی تحفظ کا خیال رکھا جائے گا۔

Join The Discussion

Compare listings

Compare